تریونت پورم، 31 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) یوتھ کانگریس کارکن کو ترسور میں 8 لوگوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔43 سالہ یوتھ کانگریس کارکن اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ترسور کے چاوککڑ میں کھڑے تھے۔اس دوران آٹھ افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔نوشاد پر دھاری دار ہتھیار سے حملہ کیا گیا، اس کے بعد زخمی حالت میں نوشاد کو ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کو اس کے پیچھے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے،حالانکہ ابھی تک ایس ڈی پی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔کیرالہ میں سیاسی تشدد کی خبریں آتی رہتی ہیں۔اس سال فروری میں بھی کیرالہ کے کاسرگوڈ میں دو کانگریسی کارکنوں کو گھیر کر ان کا قتل کر دیا گیاتھا۔کانگریسی کارکنوں کے نام کرپیش اور سارت لال تھے۔مئی میں سی پی ایم کارکن کے قتل کے معاملے میں آر ایس ایس کے 5 کارکنوں کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔سی پی ایم کے ایک کارکن کے قتل کے معاملے میں ایک مقامی عدالت نے سنگھ کے 5 رضاکاروں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سخت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔قتل کا یہ معاملہ 13 جون 2006 کا تھا۔